ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر تیسرے روز بھی بند، تجارت و آمدورفت معطل Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر تیسرے روز بھی بند، تجارت و آمدورفت معطل

Azlan afridi - 14/10/2025 282
پاک افغان کشیدگی کے باعث  طورخم بارڈر تیسرے روز بھی بند، تجارت و آمدورفت معطل

ازلان آفریدی

 

 پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ تیسرے روز بھی بند رہی، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور پیدل آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کے دونوں اطراف ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جبکہ کارگو ٹریفک اور اشیائے خورونوش کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔

 

طورخم کسٹم کلیئرنگ کے سینئر ایجنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری نظیم گل شینواری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بارڈر کی بندش سے دونوں ممالک کے خزانے کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ان کے مطابق تاجروں، ڈرائیوروں اور کسٹم ایجنٹس کو بھی بھاری مالی خسارے کا سامنا ہے۔

 

قاری نظیم گل نے پاک افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ موجودہ تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ تجارتی سرگرمیاں اور مسافروں کی آمدورفت بحال ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ “جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو امن اور استحکام کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ عوام اور تاجر مزید نقصانات سے محفوظ رہیں۔”

تازہ ترین