ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
وسطی کرم: دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل عوام کی نقل مکانی جاری Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

وسطی کرم: دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل عوام کی نقل مکانی جاری

سپر ایڈمن - 13/10/2025 184
وسطی کرم: دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل عوام کی نقل مکانی جاری

وسطی کرم میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن کے بعد مختلف علاقوں سے عوام کی نقل مکانی جاری ہے۔ مقامی عمائدین نے متاثرہ خاندانوں کے لیے حکومت سے باقاعدہ منصوبہ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق وسطی کرم میں فورسز پر بار بار حملوں کے بعد علاقے کو خالی کرنے کے فیصلے کے بعد تور غر، سنڈہ غر میلہ، علی شیر زئی میلہ اور ملحقہ علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے کوئی واضح حکمت عملی یا ریلیف پلان سامنے نہیں آیا۔ تاہم الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور بنیادی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ زیادہ تر خاندان لوئر کرم میں اپنے عزیز و اقارب کے گھروں میں پناہ لے رہے ہیں۔

 

ادھر کرم میں اعلیٰ سطح پر قبائل کا جرگہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کی بحالی اور امداد سے متعلق مشترکہ حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔

 

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ضلعی کوآرڈینیٹر شیراز باچہ نے بتایا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے ٹل کے علاقے میں عارضی انتظامات موجود ہیں، اور متاثرین کے لیے امدادی پیکج کی تیاری پر کام جاری ہے۔

تازہ ترین