وسطی کرم کے علاقے تورہ وڑی میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز بلاسٹنگ کے دوران کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس سے کان میں پانی بھر گیا۔
حادثے کے بعد چھ مزدور کان کے اندر پھنس گئے تھے جن میں سے ایک مزدور کی لاش کل نکال لی گئی ہے جبکہ پانچ مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کان سے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہے، تاہم مسلسل پانی بھرنے کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔