ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
"سنیپ کرو، دنیا کو دکھاؤ” — نوجوان نسل کی نئی لت؟ Home / بلاگز,عوام کی آواز /

"سنیپ کرو، دنیا کو دکھاؤ” — نوجوان نسل کی نئی لت؟

رعناز - 11/10/2025 232

رعناز

 

 

سوشل میڈیا کی دنیا میں روزانہ نئے پلیٹ فارمز سامنے آتے ہیں، لیکن چند ایپس اپنے منفرد فیچرز کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو جاتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ہے سنیپ چیٹ۔

 

 

یہ ایپ لمحوں کو قید کرنے اور فوری شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی تھی، مگر اب یہ صرف رابطے تک محدود نہیں رہی۔آج کے نوجوانوں کے لئے یہ ایک نیا ذریعہ بن چکی ہے  جسے کہتے ہے دکھاوے کا پلیٹ فارم۔

 

 

انسان ہمیشہ سے  اپنی زندگی کے خاص لمحات دوسروں کو دکھانے کا خواہش مند رہا ہے۔ پہلے یہ شوق تصویروں کے البمز تک محدود تھا، پھر فیس بک اور انسٹاگرام آئے۔ لیکن سنیپ چیٹ نے عام لمحوں کو بھی خاص بنانے کی عادت ڈال دی۔اب کوئی صبح کی کافی پیتے ہوئے سنیپ ڈالتا ہے، کوئی ڈرائیونگ کے دوران منظر قید کرتا ہے، تو کوئی نیا جوتا یا ڈریس دکھاتا ہے۔ یوں روزمرہ کے عام لمحات بھی دوسروں کو دکھانے کا حصہ بن جاتے ہیں۔

 

 

سنیپ چیٹ کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس کے فیچرز ہیں۔ یہاں صرف فوٹوز یا ویڈیوز نہیں، بلکہ سنیپس اور سٹریکس کا کلچر ہے۔ سٹریکس کا مطلب ہے کہ آپ روزانہ دوست کو سنیپ بھیج رہے ہیں۔ یہ دوستی کی مضبوطی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اسی لئے لوگ روز کچھ نہ کچھ ضرور شیئر کرتے ہیں   چاہے وہ عام سا لمحہ ہی کیوں نہ ہو۔

 

 

سنیپ چیٹ پر اکثر یہی جملے نظر آتے ہیں کہ آج میں یہاں ہوں۔آج میں کھانا کھا رہی ہوں۔آج میں ڈرائیونگ کر رہی ہوں۔یہ ایک طرح کا مسلسل اظہار ہے، جو بظاہر چھوٹی بات ہے لیکن اصل میں یہی سنیپ چیٹ کی پہچان ہے۔ایک اور وجہ جس سے لوگ سنیپ چیٹ کے دیوانے ہیں وہ اس کے فلٹرز اور لینز ہیں۔ یہ ایک عام تصویر کو بھی دلکش اور منفرد بنا دیتے ہیں۔ آج کے نوجوانوں کے لئے صرف لمحہ قید کرنا کافی نہیں، بلکہ لمحہ خوبصورت نظر آنا بھی ضروری ہے۔ اور یہی کام سنیپ چیٹ بڑی خوبی سے کرتا ہے۔

 

 

واٹس ایپ سٹیٹس بھی دکھاوے کا ذریعہ بن چکا ہے، لیکن سنیپ چیٹ زیادہ سمارٹ اور جدید انداز پیش کرتا ہے۔ واٹس ایپ پر عام طور پر لوگ سادہ تصاویر یا ویڈیوز ڈالتے ہیں، ٹولز کے ذریعے ایک عام لمحہ بھی خاص لگتا ہے۔ اسی لئے نوجوان نسل کے لئے یہ زیادہ پُرکشش ہے۔ اگر ہم سنی چیٹ  کے فوا ئد کی بات کریں تو وہ بھی کافی ذیادہ ہے جیسے کہ  زندگی کے لمحات بار بار دیکھنے کے قابل بنتے ہیں۔ فلٹرز اور ایفیکٹس سے اپنی صلاحیت دکھائی جا سکتی ہے۔سٹریکس کے ذریعے دوست روزانہ جڑے رہتے ہیں۔ مزاحیہ فلٹرز اور دلچسپ ویڈیوز دوسروں کے لئے تفریح بن جاتے ہیں۔

 

 

اس کے برعکس اس کے کچھ نقصانات بھی ہے جیسے کہ لمحے کو جینے کے بجائے لوگ صرف دوسروں کو دکھانے کے لئے جیتے ہیں۔زیادہ وقت تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں لگتا ہے۔ لوگ حقیقت چھپا کر “پرفیکٹ لائف” پیش کرتے ہیں۔ڈرائیونگ کے دوران سنیپ بنانا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

 

 

سنیپ چیٹ نے نوجوانوں کو ایک نیا رجحان دیا ہے۔عام لمحے کو خاص بنا کر پیش کرنے کا۔ یہ ایک طرف یادیں محفوظ کرنے اور دوستوں کو قریب رکھنے کا ذریعہ ہے، تو دوسری طرف دکھاوے اور وقت کے ضیاع کی عادت بھی ڈال دیتا ہے۔اصل سوال یہ ہے کہ ہم اسے کس مقصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اگر صرف دکھاوے کے لئے تو نقصان ہی نقصان، لیکن اگر تخلیقی اور مثبت انداز میں استعمال کریں تو یہ ایک شاندار تفریحی پلیٹ فارم ہے۔اصل زندگی اسکرین کے پیچھے نہیں بلکہ ہمارے اردگرد کے لمحوں میں ہے۔ سنیپ شیئر کریں، لیکن لمحے کو جینا نہ بھولیں۔

تازہ ترین