خیبرپختونخوا کابینہ نے ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرز سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین شپ واپس لے لی ہے۔
کابینہ کے 39ویں اجلاس کے منٹس کے مطابق، بورڈ آف گورنرز کی نئی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔
دستاویزات کے مطابق صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ بشپ آف پشاور، سرکاری نمائندے اور ماہرین تعلیم بھی بورڈ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایڈورڈز کالج کے انتظامی اور تعلیمی معاملات میں شفافیت اور صوبائی حکومت کی براہ راست نگرانی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔