ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اثاثے کتنے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں Home / سیاست,عوام کی آواز /

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اثاثے کتنے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سپر ایڈمن - 09/10/2025 3246
خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اثاثے کتنے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سہیل آفریدی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت صرف 5 لاکھ 78 ہزار روپے ہے۔

 

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023 میں سہیل آفریدی کے اثاثے 3 لاکھ 76 ہزار روپے تھے، جن میں موجودہ مالی سال میں صرف 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سہیل آفریدی کی ملکیت میں نہ کوئی گھر ہے اور نہ کاروبار۔ ان کے پاس صرف ایک فریج، واشنگ مشین اور دو بینک اکاؤنٹس درج ہیں۔

 

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔ ان کے مطابق صوبے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے باعث قیادت میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی تھی۔

 

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ ایسے حالات میں علی امین گنڈاپور کی جگہ تبدیلی کا فیصلہ ضروری تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو یقین ہے کہ سہیل آفریدی کی تقرری صوبے کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت کی افغانستان سے متعلق پالیسیوں کے اثرات نے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کو متاثر کیا ہے، اور توقع ہے کہ سہیل آفریدی اس بحران سے صوبے کو نکالنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین