ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: محکمہ تعلیم میں 20 افسران کی معطلی کا معاملہ، نئے افسران کی فوری تعیناتی کا حکم Home / تعلیم,عوام کی آواز /

پشاور: محکمہ تعلیم میں 20 افسران کی معطلی کا معاملہ، نئے افسران کی فوری تعیناتی کا حکم

سپر ایڈمن - 07/10/2025 131
پشاور: محکمہ تعلیم میں 20 افسران کی معطلی کا معاملہ، نئے افسران کی فوری تعیناتی کا حکم

 محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں غیر حاضری اور ناقص کارکردگی پر 20 افسران کو معطل کر دیا گیا تھا، جن میں اے ایس ڈی اوز اور اے ایس ڈی ای اوز شامل ہیں۔

 

معاون خصوصی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاصم خان نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل شدہ افسران کی جگہ فوری طور پر نئے افسران تعینات کئے جائیں تاکہ تعلیمی امور میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم میں غیر حاضری اور ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ سزا و جزا کے نظام پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

 

محمد عاصم خان کا کہنا تھا کہ انتظامی اور تدریسی عملہ اپنی تمام تر توجہ طلباء و طالبات کی تعلیم اور سہولیات کی فراہمی پر مرکوز رکھے، تاکہ تعلیمی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔