ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
اسرائیل فوراً غزہ پر بمباری بند کرے ، ٹرمپ Home / بین الاقوامی /

اسرائیل فوراً غزہ پر بمباری بند کرے ، ٹرمپ

سپر ایڈمن - 04/10/2025 178
اسرائیل فوراً غزہ پر بمباری بند کرے ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ پر فوری طور پر بمباری روک دے، اس پس منظر میں کہ حماس نے جنگ بندی کی تجویز پر باضابطہ جواب جمع کروایا ہے۔

 

ٹرمپ نے حماس کے جاری کردہ بیان کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ "یہ ایک بڑا دن ہے، ہم دیکھیں گے کہ کیا نتیجہ سامنے آتا ہے، ہمارے الفاظ ٹھوس اور حتمی ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ وہ "یرغمالیوں کو ان کے والدین کے گھر واپس لوٹتے دیکھنے کے منتظر ہیں" اور اظہارِ دوستانہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ حماس پائیدار امن کے لیے تیار ہو سکتا ہے، اسی بنیاد پر انہوں نے اسرائیل کو فوراً بمباری روکنے کا حکم دینے کی سفارش کی۔

 

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ٹروتھ سوشل پر کہا کہ قیامِ امن کے لیے قطر، ترکی، سعودی عرب، اردن، مصر اور دیگر ممالک اور ان رہنماؤں کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور حماس کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے لیے عرب فریقین کی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

 

اس دوران، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے صدر ٹرمپ کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے کے حوالے سے اپنا موقف باضابطہ اعلامیے کی شکل میں ثالثوں کو پیش کیا۔ الجزیرہ نے سوشل میڈیا پر شائع ایک پیغام میں باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ حماس نے ثالثین کے ذریعے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔

 

حماس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے انتظام کے لیے غیرجانبدار ٹیکنوکریٹس پر مشتمل عبوری انتظامیہ کی تیاری اور نئی انتظامیہ کا قومی اتفاق رائے سے تشکیل پانا ضروری ہے۔ 

 

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نئی انتظامیہ کو عرب و اسلامی حمایت حاصل ہونی چاہیے اور اسرائیلی قیدیوں کے زندہ یا مردہ تبادلے کے لیے مناسب شرائط فراہم کی جائیں۔ حماس نے ثالثوں کے ذریعے فوری مذاکرات کے لیے آمادگی کا بھی اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین