ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 144 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کا بھاؤ کم ہوا ہے، جہاں قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 865 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک جا پہنچی تھی۔