خیبرپختونخوا کی باصلاحیت خواتین کے لیے صوبائی حکومت نے ایک منفرد تعلیمی موقع فراہم کردیا ہے۔ صوبے کی 25 خواتین امیدواروں کو تھائی لینڈ کے ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) میں ایک سالہ ماسٹرز ڈگری کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ دی جائے گی۔ یہ اسکالرشپ جنوری 2026 کے سمیسٹر کے لیے ہے۔
یہ اقدام خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ (KPCIP) کے تحت مقامی حکومت، الیکشن و دیہی ترقیات کے محکمے اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صوبے کی خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے عالمی مواقع فراہم کرنا اور ان کے کیریئر کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اسکالرشپ کے مضامین میں، کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ، کنسٹرکشن، انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر مینجمنٹ، ڈیولپمنٹ پلاننگ، مینجمنٹ اینڈ انوویشن ، انوائرنمنٹل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ، اربن انوویشن اینڈ سسٹین ایبلٹی، واٹر انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ شامل ہیں۔
سکالرشپ صرف خواتین امیدواروں کے لیے مخصوص ہے۔ حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ہے کہ خیبرپختونخوا کی خواتین کو جدید تعلیم اور تحقیق کے مواقع میسر آئیں تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
سکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار براہِ راست آن لائن درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں :
درخواست دینے کے لیے اس لنک پر کلک کریں: