ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر Home / عوام کی آواز,قومی /

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

سپر ایڈمن - 01/10/2025 265
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تھا۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 696 روپے میں دستیاب ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

 

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ملک میں فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 4 ہزار 826 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے بڑھ کر 4 ہزار 137 روپے میں فروخت ہوئی۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.50 ڈالر اضافے کے بعد 47.27 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین