ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 178 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 6 ہزار 787 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 725 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 855 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ نہ صرف مقامی خریداروں کی پہنچ سے سونا مزید دور کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی سرمایہ کاروں کے رویوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔