ملک بھر میں آج فی تولہ سونے کے نرخ میں 5 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سونے کی قیمت چار لاکھ روپے کی حد عبور کر گئی ہے۔
ادھر 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 59 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 818 ڈالر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق نرخوں میں اس ریکارڈ اضافے کے باعث عام آدمی کی پہنچ سے سونا مکمل طور پر باہر ہو گیا ہے۔