ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی حریف کو ناک آوٹ کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا Home / قومی,کھیل /

پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی حریف کو ناک آوٹ کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سپر ایڈمن - 29/09/2025 188
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی حریف کو ناک آوٹ کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 بینگاک میں منعقد ہونے والے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کے سمیر خان نے شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے بھارت کے بنٹی سنگھ کو ناک اوٹ کر کے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت لی۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے یہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سمیر خان نے آغاز ہی سے حریف پر دباؤ برقرار رکھا اور مسلسل حملوں کے ذریعے بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔

 

مقابلے سے قبل ایک معمولی تلخی بھی دیکھنے میں آئی جب سمیر خان کے "زیرو سکس" کے اشارے پر بنٹی سنگھ نے انہیں دھکا دیا۔ تاہم پاکستانی باکسر نے رنگ میں شاندار جواب دیتے ہوئے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔باکسر سمیر خان اپنی جیت کو پاک فوج اور شہداء کے نام کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دعاؤں میں یاد رکھنے والوں اور ساتھ دینے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین