دیر بالا تھانہ شرینگل کی حدود میں واقع ڈوگ درہ کاٹیر بازار میں گزشتہ شب دو بجے اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے 8 سے 9 دکانوں اور تین گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ دکانوں میں سید عظیم کی دو دکانیں (کپڑا و راشن)، طارق کا میڈیکل سٹور، شعیب کی دو دکانیں و گودام، احمد شاہ کی ہارڈویئر کی دکان اور ایک گاڑی، امجد کی ایک دکان جبکہ انعام رحمان ولی کی آرامشین و فرنیچر کی دکان شامل ہیں۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا کر مزید نقصان سے بچایا۔