ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کا روایتی فوٹو شوٹ منسوخ Home / عوام کی آواز,کھیل /

ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کا روایتی فوٹو شوٹ منسوخ

سپر ایڈمن - 27/09/2025 147
ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کا روایتی فوٹو شوٹ منسوخ

دبئی میں کل بروز اتوار پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان جاری تناؤ کے باعث اس بار فائنل سے قبل کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہو رہا۔

 

ٹورنامنٹ منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو کوئی فوٹو سیشن نہیں ہوگا، البتہ اتوار کو فائنل سے قبل اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو میچز میں ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، اسی وجہ سے فائنل میں بھی ٹرافی کے ساتھ مشترکہ تصاویر بنوانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج (ہفتہ) پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 سے 10 بجے تک فائنل سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

تازہ ترین