ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبرپختونخوا حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون پر بات چیت Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

خیبرپختونخوا حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون پر بات چیت

سپر ایڈمن - 26/09/2025 230
خیبرپختونخوا حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اعلیٰ تعلیم میں تعاون پر بات چیت

وزیر اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی نے اسلام آباد میں سوئس سفیر جارج سٹائنر سے ملاقات کی، جس میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 

مینا خان آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور یہ اکثریت ترقی و خوشحالی کا ایک تاریخی موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ڈگری پروگرامز، پی ایچ ڈی ریسرچ، جدید نصاب کی تیاری، طلبہ و اساتذہ کے لیے ایکسچینج پروگرامز اور انٹرن شپ مواقع پر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

 

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، توانائی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر سوئس سفیر جارج سٹائنر نے خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین