ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ قریب، ایف بی آر فارم میں تبدیلی Home / عوام کی آواز,قومی /

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ قریب، ایف بی آر فارم میں تبدیلی

سپر ایڈمن - 25/09/2025 89
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ قریب، ایف بی آر فارم میں تبدیلی

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سے چند روز قبل فارم میں تبدیلی کر دی ہے۔ گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے تاہم ایف بی آر نے آئرس فارم میں ایک نیا کالم شامل کرتے ہوئے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

 

ایف بی آر کے مطابق کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا گیا، بلکہ یہ کالم 18 اگست کو شامل کیا گیا تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو کا تعین کرکے مستند ڈیٹا کی بنیاد پر بہتر پالیسی سازی ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا کہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا ٹیکس معاملات یا کسی کارروائی سے تعلق نہیں ہوگا۔

 

دوسری جانب ٹیکس دہندگان نے اس تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن افراد نے پہلے ہی گوشوارے جمع کرا دیے ہیں، انہیں دوبارہ فارم بھرنے کی زحمت اٹھانا ہوگی کیونکہ اضافی کالم مکمل کیے بغیر نیا فارم جمع نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین