ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف Home / خیبر پختونخوا,سیاست,عوام کی آواز /

وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

سپر ایڈمن - 24/09/2025 371
 وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

 صوبائی وزیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت کو کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جعلی وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں۔

 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ معصوم شہری، بچے اور خواتین دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کی سردمہری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی جیسے اہم مسئلے کے حل کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، مگر وفاق نہ خود کوئی قدم اٹھا رہا ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت کو اجازت دے رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قبائلی جرگوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

 

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے پر سیاست کرنے کے بجائے امن و امان کے قیام میں صوبائی حکومت کا ساتھ دے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخلصانہ کوششوں کو سیاست کی نذر نہ کرے۔

تازہ ترین