ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ایچ پی وی ویکسین کیا ہے؟ پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز Home / صحت,قومی /

ایچ پی وی ویکسین کیا ہے؟ پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز

سپر ایڈمن - 15/09/2025 510
ایچ پی وی ویکسین کیا ہے؟ پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز

پاکستان نے عالمی اداروں کے تعاون سے ایچ پی وی (Human Papillomavirus) ویکسین متعارف کرا دی ہے تاکہ نو عمر بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچایا جا سکے۔ اس اقدام کے ساتھ پاکستان ان 150 سے زائد ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

 

پہلے مرحلے میں پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین دی جائے گی۔ مہم کا ہدف 1 کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانا ہے، جب کہ آئندہ برسوں میں 9 سال کی بچیوں کے لیے یہ ویکسین معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات میں شامل کر دی جائے گی۔

 

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو لازمی ویکسین لگوائیں اور منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔ ان کے مطابق ویکسین بالکل محفوظ اور مؤثر ہے اور مستقبل میں بچیوں کو مہلک بیماری سے بچا سکتی ہے۔

 

ویکسین اسکولوں، اسپتالوں، خصوصی مراکز اور موبائل ٹیموں کے ذریعے مفت فراہم کی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں روزانہ 8 خواتین سروائیکل کینسر سے جان کی بازی ہار رہی ہیں، تاہم یہ ویکسین زیادہ تر کیسز میں بیماری سے مؤثر بچاؤ فراہم کر سکتی ہے۔

 

حکام نے والدین، اساتذہ اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچیوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل دیا جا سکے۔

تازہ ترین