سید ندیم مشوانی
نوشہرہ اضاخیل بالا میں کمسن طالبعلم کے ساتھ گن پوائنٹ پر جنسی ذیادتی اور ویڈیو بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے طالبعلم کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
بعد ازاں متاثرہ کمسن طالبعلم کے والد نے ساتھیوں کے ساتھ ملزم کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے گاؤں میں برہنہ کرکے تشدد کیا اور ویڈیوز بھی بنائیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کا مقدمہ تھانہ اضاخیل میں درج کرلیاگیاہے۔
پولیس نے زیر دفعہ PPC 376-292 B مقدمہ درج کرکے جنسی ذیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیاگیاہے۔پولیس نے ملزم کے موبائل سے کمسن طالبعلم کے ساتھ جنسی درندگی کی دو ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں جسمانی ریمارنڈ کے لیے پیش کیا گیا جس کے بعدگرفتار ملزم کو عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
ایس پی نوشہرہ عالم زیب کے مطابق دونوں مقدمات میں یہ ہی ملزمان شامل ہیں، ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔ جبکہ ملزم کے موبائل سے دو ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی عالم زیب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز وائرل ہوئی ان کے بارے میں ایف آئی اے اور فیس بک سے نوشہرہ پولیس رابطہ میں ہے۔
ایس پی نوشہرہ کے مطابق افسوس کی بات ہے کہ تمام ملزمان کی عمریں سولہ سے بیس سالوں کے درمیان ہیں۔ والدین اپنی اولاد پر توجہ دیں، والدین چیک کریں کہ ان کے بچے اپنے موبائل اور کمپوٹر پر کیا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوشہرہ میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس مہینے جنسی ذیادتی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔