ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پشاور پولیس کا گھیرا تنگ!!! Home / بلاگز,عوام کی آواز /

غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پشاور پولیس کا گھیرا تنگ!!!

نشاء عارف - 12/09/2025 415
غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پشاور پولیس کا  گھیرا تنگ!!!

نشاء عارف


خیبر پختونخوا پولیس نے ان تمام ٹک ٹاکرز  کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی ہے جو ٹک ٹاک لائیو میں غیر اخلاقی مواد دکھا رہے ہیں ۔

 

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق  یہ وہ ٹک ٹاکر ہیں جو لائیو میں ایک دوسرے کو نازیبا حرکات کی سزائیں دیتے تھے اور ساتھ میں غیر اخلاقی گفتگو بھی کرتے تھے ۔


ٹک ٹاکر خواتین بھی اس غیر اخلاقی حرکات اور گپ شپ میں مردوں کی شانہ بشانہ نظر آئی نا صرف خواتین ایک دوسرے کو گالم گلوچ دیتی نظر آئی بلکہ مرد ٹک ٹاکر خواتین ٹک ٹاکر کو بھی غیر اخلاقی سزائیں دیتے تھے۔
 

پولیس کے مطابق ان تمام ٹک ٹاکرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے اور مزید کاروائی کی جائے گی، جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو فحاشی پھیلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔  مردان ، صوابی، پشاور مانسہرہ سے معتدد ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گیے ہیں اور یہ گرفتاریاں عوامی کی شکایات کے نتیجے میں عمل لائی گئی ہیں۔

 

پولیس نے حارث عرف باچاجی، پہلوان مردانی، ذیشان، زاہد ارمان، پرنس عبداللہ ،عالمگیر سمیت ٹک ٹاک لائیو پر مشہور خواتین ، بوم بوم پری ،علیشاہ 007 اور ان کی والدہ ، پشاور کنگ خان  گرفتار کیا، جو سوشل میڈیا پر مسلسل غیر اخلاقی ویڈیوز، فحش زبان اور گالی گلوچ کے ذریعے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہے تھے۔جس کے بعد ان کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہے کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔


پولیس کی جانب سے گھیرہ تنگ ہونے کی وجہ سے بہت سے ٹک ٹاکرز ملک سے فرار ہو گئے ہیں، جن میں مشہور ٹک ٹاکر مینو اور ان کا شوہر مشال کا نام سرفہرست ہے اور ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں مینو ہوائی جہاز میں سفر کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔


یاد رہے کچھ عرصہ پہلے سماجی کارکن ثاقب الرحمان نے پشاور ہائی کورٹ میں ایک رٹ پیٹیشن جمع کرائی تھی جو غیر اخلاقی ، بیہودہ  مواد کے خلاف ہے ۔
 

ثاقب الرحمان کے مطابق یہ پیٹیشن کسی بھی فرد کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ سوشل میڈیا پر فحاشی ، غیر اخلاقی اور ٹک ٹاک پر لائیو سٹریمنگ اور بیہودہ مواد کے خلاف ہے۔ اس رٹ پیٹیشن میں پی ٹی اے چئیرمین کو کانٹینٹ  اور ساتھ میں ان تمام سم جو بیرونی ممالک سے آتے ہیں پابندی عائد کی جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

سماجی کارکن ثاقب نے کہا کہ اس قسم کے  بیہودہ اور غیر اخلاقی مواد کو سوشل میڈیا پر نوجوان نسل کو بگاڑ رہے ہیں، چونکہ موبائیل ہر گھر اور بچے کے ہاتھ پہنچ گیا ہے، جب اس قسم کی گالی گلوچ دیکھیں گے تو نا صرف نوجوان بلکہ معصوم بچوں کے ذہن پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے اس لیے انہوں نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیہودہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف اس جنگ کو لڑیں گے اور وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔


ان کو خوشی اس بات پر ہے کہ کے پولیس نے ٹک ٹاکرز کے خلاف گھیرہ تنگ کر دیا ہے اور قانونی کاروائی شروع ہوگی ہے۔ کے پی پولیس کے مطابق جب  تک ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی سزا دی جائے گی تو مستقبل میں یہ لوگ پھر ایسا نہیں کریں گے اور نا ہی اس طرف مزید لوگ آئیں گے۔

 

اورساتھ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے افراد کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں۔ جو سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پھیلا رہا ہےآ بروقت اطلاع معاشرے کو ایک بڑی برائی سے بچا سکتی ہے۔

تازہ ترین