ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: متھرا کے قریب فائرنگ،پولیس کانسٹیبل محمد عاطف شہید، ملزمان فرار Home / جرائم,عوام کی آواز /

پشاور: متھرا کے قریب فائرنگ،پولیس کانسٹیبل محمد عاطف شہید، ملزمان فرار

سپر ایڈمن - 12/09/2025 289
پشاور: متھرا کے قریب فائرنگ،پولیس کانسٹیبل محمد عاطف شہید، ملزمان فرار

پشاور ،متھرا پولیس اسٹیشن کی حدود چار پریزہ (خپہ کلے کے قریب اراضیات) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد عاطف  شہید ہوگئے۔ جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

شہید کانسٹیبل محمد عاطف کا نمازِ جنازہ آج ملکِ سعد شہید پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیف سٹی پولیس آفیسر پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس ایس پی کوآرڈینیشن خالد خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، دیگر پولیس افسران، پاک آرمی کے نمائندے اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

 

تقریب کے دوران پولیس کی چاق و چوبند دستہ نے تابوت کو سلامی پیش کی اور افسران نے پھول چڑھائے۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید محمد عاطف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ملوث عناصر کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین