ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر: وادی تیراہ میں آشوب چشم اور مویشیوں میں وبائی امراض تیزی سے بڑھنے لگے Home / صحت,عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

خیبر: وادی تیراہ میں آشوب چشم اور مویشیوں میں وبائی امراض تیزی سے بڑھنے لگے

سپر ایڈمن - 11/09/2025 255
خیبر: وادی تیراہ میں آشوب چشم اور مویشیوں میں وبائی امراض تیزی سے بڑھنے لگے

ضلع خیبر وادی تیراہ میدان میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے جبکہ مویشی بھی منہ کھر اور دیگر امراض سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ مقامی افراد نے محکمہ صحت اور لائیوسٹاک سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل 70 ورسک شلوبر کے چیئرمین نور حلیم آفریدی نے یون نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے وادی تیراہ میدان کے مختلف علاقوں میں آشوب چشم کی بیماری نے درجنوں افراد کو متاثر کیا ہے جس کے باعث لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ گائے، بھینس اور دیگر مال مویشی منہ کھر سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہو کر بڑی تعداد میں مر رہے ہیں، جس سے نہ صرف پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے بلکہ کسان شدید مالی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔

 

نور حلیم آفریدی نے محکمہ صحت، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں وادی تیراہ میدان روانہ کی جائیں تاکہ مقامی آبادی کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔

تازہ ترین