ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
مانسہرہ: جیپ حادثہ، دو خواتین جاں بحق، پانچ افراد زخمی Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

مانسہرہ: جیپ حادثہ، دو خواتین جاں بحق، پانچ افراد زخمی

سپر ایڈمن - 11/09/2025 271
مانسہرہ: جیپ حادثہ، دو خواتین جاں بحق، پانچ افراد زخمی

شیر افضل گوجر

 

مانسہرہ کی تحصیل جبوڑی میں ویلج کونسل گرانتھلی کے گاؤ ں کھوڑی بڑی بہک سے جبوڑی آنے والی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ صبح تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا، جب کھوڑی مرگی کے رہائشی دلبر کی جیپ نمبری 3342، جسے اس کا بیٹا مہران چلا رہا تھا، کنوگ اور زر ڈھیری کے قریب سلائیڈنگ (چھر) والی جگہ سے پھسل کر سیدھی سرن میں جا گری۔

 

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بیگم جان زوجہ میاں گل اور نائلہ زوجہ فیضان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں فیضان ولد سلمان، ڈرائیور مہران ولد دلبر، فیاض ولد میاں گل، یاسر ولد عبدالرحمان اور ایک بچی شامل ہیں۔

 

ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر رورل ہیلتھ سنٹر شنکیاری منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ ریفر کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں کھوڑی/مرگی گاؤں منتقل کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین