ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
آٹا نرخ کم نہ ہوئے تو 150 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے، انجمن نانبایان پشاور Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

آٹا نرخ کم نہ ہوئے تو 150 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے، انجمن نانبایان پشاور

سعیدہ - 10/09/2025 953
آٹا نرخ کم نہ ہوئے تو 150 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے، انجمن نانبایان پشاور

محمد سلمان 
 

انجمن نانبایان ایسوسی ایشن ضلع  پشاور کے عہدیداروں نے صوبائی  حکومت سے کہا ہے کہ آٹا نرخوں سے متعلق اگر صورتحال نارمل نہیں ہوئی تو مجبور ہو کر  150 گرام روٹی 30 روپے پر بیچیں گے۔ اس اہم مسئلہ پر ہڑتال کی ضرورت ہے اور نہ ہی سڑکوں پر نکلنے کی، تمام نانبایان اپنی دکانیں بند کر لیں گے۔

 

نانبایان ضلع پشاور کے صدر خستہ گل اور چیئرمین رحیم صافی نے ٹی این این کو بتایا کہ نرخوں سے متعلق جو حالات چل رہے ہیں اس میں 150 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے بالکل بھی مناسب نہیں۔ آٹا بحران کے آغاز سے لے کر آج تک تمام نانبایان نقصان میں جا رہے ہیں۔ اس اہم مسئلے پر کل ڈی سی پشاور سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ، ہمیں تین روز انتظار کرنے کا کہا ہے کہ حالات نارمل ہو جائیں گے، پھر بھی اگر صورتحال میں کوئی بدلاؤ  نہیں آتا، پھر جو آپ کا حق ہے آپ کو دیں گے۔

 

صدر خستہ گل نے بتایا کہ نرخ کم نہ ہونے پر ہمارا بہت جائز مطالبہ ہے کہ 150 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے۔ اس کے باوجود اگر حکومت 20 روپے روٹی کی قیمت پر بضد رہتی ہے تو پھر روٹی کا وزن 100 گرام ہوگا لیکن روٹی کا وہ معیار نہیں رہے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پر بالکل بھی خوش نہیں ہوتے کہ روٹی مہنگی ہو، ہم تو چاہتے ہیں کہ روٹی سب کی پہنچ میں ہو، ہم پر اپنی نان بائی برادری کا بھی کافی دباؤ ہیں کہ آپ کچھ کریں ورنہ ہم اپنی دکانیں بند کر لیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر ایک طرف آٹے کے  نرخ بڑھے ہیں، تو دوسری طرف گیس بلوں میں آئے روز  نت نئے ٹیکسوں سے سخت پریشان ہیں حکومت کو اس کا بھی سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔

تازہ ترین