ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: 5 افغان شہری جعلی سفری دستاویزات بنواتے ہوئے گرفتار، ایف آئی اے Home / جرائم,خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

پشاور: 5 افغان شہری جعلی سفری دستاویزات بنواتے ہوئے گرفتار، ایف آئی اے

سپر ایڈمن - 10/09/2025 674
پشاور:  5 افغان شہری جعلی سفری دستاویزات بنواتے ہوئے گرفتار، ایف آئی اے

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا جو پاکستانی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد  کا تعلق مزار شریف افغانستان سے ہے۔

 

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے اور ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور قانونی رہائش کے دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

 

ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین