ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں ماں بچے کی صحت کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ Home / صحت,عوام کی آواز /

خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں ماں بچے کی صحت کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟

سپر ایڈمن - 10/09/2025 210
خیبر پختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں ماں بچے کی صحت کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟

مشیر صحت احتشام علی نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق ڈیٹا جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بونیر سمیت تمام متاثرہ اضلاع میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ اب تک 600 زچگیاں محکمہ صحت کے مراکز میں ہو چکی ہیں جبکہ نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

 

 ان کے مطابق یونیسف کے تعاون سے 400 ایل ایچ ڈبلیو کٹس فراہم کی گئی ہیں، حاملہ خواتین کے چیک اپ کیلئے بروقت موبائل ہیلتھ کلینکس تعینات کئے گئے اور ایل ایچ ڈبلیوز کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ خواتین اور بچوں کو بہتر علاج و نگہداشت میسر ہو۔

تازہ ترین