ملک میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت منگل کو 4 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 84 ہزار روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 514 روپے اضافے سے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 222 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 16 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی مستحکم نہ رہ سکی۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی 20 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 358 روپے جبکہ 10 گرام 17 روپے بڑھ کر 3 ہزار 736 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر بھی چاندی کی قیمت 0.20 ڈالر اضافے سے 41.25 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 41 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 3 ہزار 613 ڈالر تھا۔