مردان، رستم کے علاقے چارگل جالکے پلو چوک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی قتل ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقتولین اعظم داد (پولیس کانسٹیبل) اور زوار خان ، مچھی جونہ خیل کے رہائشی تھے۔ ان کے والد حسن داد نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں الزام عائد کیا کہ دونوں بیٹوں کو اجرتی حملہ آوروں نے اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کروایا گیا ہے۔
نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کی گئیں جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔