ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد Home / جرائم,عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

خیبر: لنڈیکوتل پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

سپر ایڈمن - 09/09/2025 210
خیبر:  لنڈیکوتل پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ضلع خیبر، لنڈیکوتل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرکار سے 102 کلوگرام چرس، 50 کلوگرام آئس اور 17 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے افغان اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او لنڈیکوتل عدنان آفریدی کی سربراہی میں اے ایس آئی بہار گل نے نیز ولی خیل مارکیٹ کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ موٹرکار کو روک کر تلاشی لی جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ پولیس نے موقع پر افغانی منشیات اسمگلر  کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا۔

 

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے کہا کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے بچانا خیبر پولیس کا اولین مشن ہے۔ نوجوان نسل خصوصاً طلباء کو آئس جیسے زہریلے نشے کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے عوام پولیس کا ساتھ دیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں، ان کے خلاف مہم پوری شدت سے جاری رہے گی اور جب تک علاقے سے منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

تازہ ترین