ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
اب تک خیبر پختونخوا سے کتنے افغانیوں کا انخلا ہو چکا ہے؟ Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

اب تک خیبر پختونخوا سے کتنے افغانیوں کا انخلا ہو چکا ہے؟

سپر ایڈمن - 08/09/2025 1037
اب تک خیبر پختونخوا سے کتنے افغانیوں کا انخلا ہو چکا ہے؟

 خیبرپختونخوا سے افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق ستمبر 2023 سے اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 246 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔

 

محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک 47 ہزار 953 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی افغانستان روانہ کیا گیا ہے، جبکہ تیسرے مرحلے میں 86 ہزار 979 پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کو بھی ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔

 

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں افغان باشندے اپنی مرضی سے بھی واپس جا رہے ہیں۔ اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 174 غیر قانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر افغانستان لوٹ گئے ہیں۔ اسی طرح 38 ہزار 125 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 86 ہزار 657 پی او آر کارڈ ہولڈرز بھی اپنی مرضی سے وطن واپس گئے ہیں۔

 

محکمہ داخلہ کے مطابق افغان باشندوں کی واپسی طورخم اور انگور اڈہ سرحدی مقامات کے ذریعے یقینی بنائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین