ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور:تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید Home / جرائم,عوام کی آواز /

پشاور:تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

سپر ایڈمن - 08/09/2025 338
پشاور:تھانہ مچنی  گیٹ کی حدود میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

پشاور کے علاقے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود تلارزئی پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار صفدر خان شہید  ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول صفدر خان ولد اکبر خان سکنہ ترناب چارسدہ، تھانہ پہاڑی پورہ انویسٹی گیشن میں پی اے ایس آئی کے طور پر تعینات تھے۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار کی لاش موٹر کار سے کچھ فاصلے پر ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد اور انویسٹی گیشن حکام جائے وقوعہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاء تھانے پہنچ گئے ہیں جن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ واقعے کی مزید پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین