ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: قوم طاؤس خیل کا اہم جرگہ، شرپسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی منظوری Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

بنوں: قوم طاؤس خیل کا اہم جرگہ، شرپسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی منظوری

سپر ایڈمن - 06/09/2025 113
بنوں: قوم طاؤس خیل کا اہم جرگہ، شرپسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی منظوری

ضلع  بنوں کی تحصیل ڈومیل کے کم چشمی میں قوم طاؤس خیل کا غیر معمولی اور اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں مشران اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جرگے میں علاقے میں امن و امان قائم رکھنے اور شرپسند عناصر کے خلاف متفقہ فیصلے کئے گئے۔

 

اعلامیے کے مطابق، اگر کوئی شرپسند فرد یا گروہ قوم طاؤس خیل کی حدود میں نظر آیا تو پوری قوم اجتماعی طور پر انہیں گرفتار کرکے حکومت کے حوالے کرے گی۔ مزید یہ کہ اگر کسی فرد کو شرپسند عناصر کی جانب سے تنگ کیا گیا تو قوم مسلح ہو کر ان کے ٹھکانوں پر حملہ کرے گی۔

 

اعلامیے میں یہ بھی طے پایا کہ کسی جھڑپ میں اگر قوم کا نوجوان یا بزرگ مارا گیا تو لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا اور بدلہ بھی اجتماعی طور پر لیا جائے گا۔ جرگے میں تمام افراد کو اتحاد قائم رکھنے کی ہدایت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جو فرد یا خاندان اس اجتماعی فیصلے سے ہٹ جائے گا، وہ قوم کے خوشیوں اور غمی میں شریک نہیں ہوگا۔

 

اہم پیشرفت یہ بھی ہوئی کہ شرپسند حسین اللہ کی فیملی نے قوم کے ساتھ اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے لشکر میں صفِ اول میں شامل ہوں گے اور اگر کسی نے غسین اللہ کو قتل کیا تو وہ اس اقدام پر شکریہ ادا کریں گے۔

 

مشورے کے آخر میں مشران نے واضح کیا کہ یہ فیصلے قوم کی بقا اور علاقے کے امن و امان کے لیے نہایت ضروری ہیں اور آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔