ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
خیبر: افغان کیمپ میں غذائی قلت کے شکار بچوں و خواتین کے لیے خصوصی اقدامات Home / خیبر پختونخوا,صحت,عوام کی آواز /

خیبر: افغان کیمپ میں غذائی قلت کے شکار بچوں و خواتین کے لیے خصوصی اقدامات

سپر ایڈمن - 06/09/2025 104
خیبر:  افغان کیمپ میں غذائی قلت کے شکار  بچوں و خواتین کے لیے خصوصی  اقدامات

مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے ضلع خیبر کے افغان ہولڈنگ کیمپ میں نیوٹریشن کیمپ کا ڈیٹا جاری کرتے ہوئے کہا کہ پجھلے دو دنوں میں 276 مخفی غذائی قلت کے شکار بچوں کی سکریننگ کی جاچکی ہے ۔

 

مشیر صحت کے مطابق نیوٹریشن سیل میں 102 بچوں کو مائیکرو نیوٹرئینٹ پاوڈر اور77  بچوں کو سمال کوانٹٹی لیپیڈ نیوٹریشن سپلیمنٹس فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح پانچ ڈیفالٹر بچوں کو بنیادی ویکسینیشن کیلئے ریفر کیا گیا ۔

 

مشیر صحت کا مزید کہنا ہے کہ  نیوٹریشن کیمپ میں 60 حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین کی بھی سکریننگ کی گئی ہیں جن میں سے 35 خواتین غذائی قلت کا شکار پائی گئی ہیں۔ جن میں متاثرہ 39 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ملٹیپل مائیکرو نیوٹرئینٹ سپلیمنٹ کی گولیاں مہیا کی گئیں ہیں۔

 

مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ وہ خود کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پتہ کیا کہ کس کس چیز کی ضرورت ہے ہم نے نیوٹریشن سیل میں مزید مصنوعات بھیج دی ہیں تاکہ غذائی قلت کے شکار خواتین و بچوں کی صحیح دیکھ بحال ہوسکے۔