ملاکنڈ کے تھانہ خارکے حدود میں رات گئے گھریلو تنازعہ پر ملزم نے اپنے گھر میں گھس کر پانچ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس اور لیویز کے مطابق قتل ہونے والوں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔
ملزم نے اپنی بیوی اور سسر سمیت دیگر اہل خانہ کو نشانہ بنایا، واقعے کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ علاقے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے محاصرہ کر لیا گیا ہے۔