ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاراچنار: لوئر کرم، گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو بیٹیاں شدید زخمی Home / جرائم,عوام کی آواز /

پاراچنار: لوئر کرم، گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو بیٹیاں شدید زخمی

سپر ایڈمن - 05/09/2025 294
پاراچنار: لوئر کرم، گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو بیٹیاں شدید زخمی

پاراچنار، لوئر  کر م مخی زئی کے پہاڑی علاقے شمع دار بابا میں مسلح افراد نے پاراچنار جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ 

 

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زاہد حسین نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی دو جوان سال بیٹیاں شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ زاہد حسین اپنی بیٹیوں کے ہمراہ رشتہ داروں کے ہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاراچنار جارہے تھے کہ راستے میں حملے کا نشانہ بنے۔ 

 

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی لوئر کرم مہورہ احمد خان کلی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد حکومت اور قبائلی مشران نے ملزم تجمل کے گھر کو بارودی مواد سے تباہ کردیا تھا۔

تازہ ترین