ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاراچنار: قتل کا اعتراف کرنے والے ملزم کا گھر دھماکے سے تباہ Home / جرائم,عوام کی آواز /

پاراچنار: قتل کا اعتراف کرنے والے ملزم کا گھر دھماکے سے تباہ

سپر ایڈمن - 04/09/2025 675
پاراچنار: قتل کا اعتراف کرنے والے ملزم کا گھر دھماکے سے تباہ

پاراچنار،ضلع کرم میں چھ افراد کے قتل کے اعترافی ملزم تجمل حسین کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

 

 پولیس کے مطابق کارروائی میں قبائلی لشکر، فورسز اور علاقے کے عمائدین نے حصہ لیا۔ عمائدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قبائل اور فورسز کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے۔

 

پولیس کے مطابق گزشتہ روز لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ بعد ازاں تجمل حسین نے سوشل میڈیا پر ذاتی دشمنی میں قتل کی ذمہ داری قبول کی۔

 

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 جنوری کو پشاور میں میرے بھائی محمد نقی کو قتل کیا گیا تھا، میں قاتلوں کو زندہ پکڑنا چاہتا تھا لیکن مزاحمت پر مجبوراً فائرنگ کردی۔

تازہ ترین