ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پنجاب کی جانب سے گندم و آٹے پر پابندی دہشتگردی کے مترادف ہے، سرحد چیمبر و فلور ملز ایسوسی ایشن Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

پنجاب کی جانب سے گندم و آٹے پر پابندی دہشتگردی کے مترادف ہے، سرحد چیمبر و فلور ملز ایسوسی ایشن

سپر ایڈمن - 03/09/2025 335
پنجاب کی جانب سے گندم و آٹے پر پابندی دہشتگردی کے مترادف ہے، سرحد چیمبر و فلور ملز ایسوسی ایشن

محمد سلمان
 

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ پر گندم اورآٹے کی بندش کو کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے اس اقدام کے خلاف ایکشن لے کر خیبر پختون خواہ کے ملوں کو بند کرنے سے روکا جائے۔

 

چیمبر ہاؤس میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں چیمبر صدر فضل مقیم اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بٹ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر خیبر پختون خواہ کی عوام پر گندم اور آٹے کی ترسیل بند کر دی ہے،  پنجاب کے سرحدوں، موٹرویز اور ہائی ویز پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، جہاں خیبر پختونخوا جانے والے آٹے اور گندم کے ٹرکوں کو زبردستی روکا جا رہا ہے۔

 

صدور کے مطابق ہمارا صوبہ گندم اور آٹے کی زیادہ تر ضرورت پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے پوری کر رہا ہے۔ اس وقت بھی پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی پنجاب حکومت کی طرف سے ایسی غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ نتیجتا خیبر پختون خوا میں نہ صرف  گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہو رہا ہے بلکہ دو دنوں میں 20 کلو آٹے کی بوری تقریبا 800 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومتی حکام سے ہونے والے متعدد اجلاسوں میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ حکومت گندم کی قیمت کا تعین نہیں کرے گی اور گندم اور آٹے کی ملک بھر میں نقل و حمل پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی گی۔ ان سب باتوں کے باوجود چیف سیکرٹری پنجاب کی ایما پر غیر اعلانیہ پابندی لگاتے ہوئے صوبہ پنجاب کے تمام خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔ جس سے پولیس اور انتظامیہ کے لیے رشوت کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس اہم مسئلہ کو جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو انے والے پیر کے روز اجلاس میں نئے لائے عمل کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین