ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
لنڈی کوتل: ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

لنڈی کوتل: ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ

سپر ایڈمن - 03/09/2025 404
لنڈی کوتل:  ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ

لنڈی کوتل میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عابد مجید نے افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود افغان خاندانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

 ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ارشاد مہمند، اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر، تحصیلدار ملک تیمور آفریدی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ 

 

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر نے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 

ادھر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2 اگست 2025 کو مجموعی طور پر 3 ہزار 123 افغان شہری پاکستان سے افغانستان واپس گئے۔

 

محکمہ کے مطابق پی او آر (POR) کارڈ ہولڈرز کی تعداد 2 ہزار 37 رہی، جن میں 282 مرد، 274 خواتین اور 1481 بچے شامل تھے۔


اے سی سی (ACC) کے تحت 764 افراد نے واپسی کی، جن میں 108 مرد، 102 خواتین اور 554 بچے شامل ہیں۔


جبکہ 322 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری بھی واپس بھیجے گئے، جن میں 54 مرد، 49 خواتین اور 219 بچے شامل تھے۔

تازہ ترین