ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: افغان مہاجر کے 43 رشتہ دار افغانستان زلزلے میں جاں بحق Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

پشاور: افغان مہاجر کے 43 رشتہ دار افغانستان زلزلے میں جاں بحق

سپر ایڈمن - 03/09/2025 283
پشاور: افغان مہاجر کے 43 رشتہ دار افغانستان زلزلے میں جاں بحق

پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ  ، واحد گڑی مسلم آباد میں مقیم افغان مہاجر خان محمد کے 43 قریبی رشتہ دار افغانستان کے صوبہ کنڑ میں زلزلے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں خان محمد کے دو بھائی، ان کی بیویاں، بچے، بھتیجے اور بھتیجیاں شامل ہیں۔

 

اس واقعے میں خان محمد کا 24 سالہ بیٹا عرفان خان بھی جاں بحق ہوا۔ عرفان کو چند روز قبل پنڈی فروٹ منڈی سے گرفتار کر کے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے عمل کے تحت افغانستان بھیجا گیا تھا۔ افغانستان پہنچنے کے چند دن بعد ہی وہ زلزلے کی زد میں آ گیا۔

 

یاد رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب آنے والے 6 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1400 سے زیادہ ہو گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور مکانات منہدم ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صوبہ کنڑ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،۔

 

تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 35 ٹرکوں پر امدادی سامان روانہ کیا ہے۔

 

افغان حکومت نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے، جبکہ یورپی یونین نے 130 ٹن امدادی سامان اور 10 لاکھ یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین