لوئر کرم کے علاقے احمد خان کلے میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ایم این اے اور پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین انجنیئر حمید حسین نے کہا کہ یہ واقعہ علاقے کے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
حمید حسین نے مزید کہا کہ پرامن علاقے احمد خان کلے میں دہشت گردی کا واقعہ دراصل بدامنی پھیلانے کی سازش ہے۔