ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
طورخم بارڈر: افغان پاسپورٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار Home / عوام کی آواز,قبائلی اضلاع /

طورخم بارڈر: افغان پاسپورٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

سپر ایڈمن - 02/09/2025 303
طورخم بارڈر:  افغان پاسپورٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے افغان پاسپور  سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران افغان شہری سبحان اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جس سے 25 افغان پاسپورٹس برآمد ہوئے۔ پاسپورٹس کولڈ ڈرنکس کے کین میں چھپائے گئے تھے، جبکہ ان پر تاجکستان کے ویزے لگے ہوئے تھے۔

 

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے، جسے ابتدائی کارروائی کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین