ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
مردان بورڈ : انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، طالبات نے پہلی دو پوزیشنز حاصل کرلیں Home / تعلیم,خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

مردان بورڈ : انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، طالبات نے پہلی دو پوزیشنز حاصل کرلیں

سپر ایڈمن - 02/09/2025 124
مردان بورڈ : انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، طالبات نے پہلی دو پوزیشنز حاصل کرلیں

عبدالستار

 

 مردان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبات نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر کے سبقت لے لی۔

 

دی پیس سکول اینڈ کالج نوشہرہ کی انشرہ حیات نے 1150 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ قائداعظم گرلز کالج صوابی کی ماہین چاند نے 1149 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ تیسری پوزیشن 1147 نمبروں کے ساتھ دو طلبہ نے حاصل کی، جن میں بریلینٹ سائنس کالج کاٹلنگ کے حنادنور اور قائداعظم کالج صوابی کے مثل خان شامل ہیں۔

 

اس موقع پر مردان بورڈ کے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکریٹری ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد خان مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کمشنر مردان اور چیئرمین بورڈ کے ہمراہ نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔

 

کنٹرولر امتحانات محمد فیاض کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں 45 ہزار 778 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 38 ہزار 674 کامیاب ہوئے۔ امتحانات کا مجموعی نتیجہ 84.48 فیصد رہا۔

تازہ ترین