ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ، پشاور زلمی الیون کی لیجنڈز الیون پر 8 رنز سے فتح Home / خیبر پختونخوا,قومی,کھیل /

پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ، پشاور زلمی الیون کی لیجنڈز الیون پر 8 رنز سے فتح

سپر ایڈمن - 30/08/2025 405
پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ، پشاور زلمی الیون کی لیجنڈز الیون  پر  8 رنز سے فتح

 

پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جہاں پشاور زلمی الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

 

یہ میچ ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے منعقد کیا گیا۔ 

 

سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سید فخر جہان سمیت دیگر صوبائی وزراء اور اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

 

ہزاروں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھ کر بھرپور انجوائے کیا۔ میچ کا آغاز ٹاس سے ہوا جو لیجنڈز الیون نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 

 پشاور زلمی الیون نے مقررہ اوورز میں 145 رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم نے 41 اور یاسر حمید نے 35 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبدلرحمان نے تین تین جبکہ سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

ہدف کے تعاقب میں لیجنڈز الیون مقررہ اوورز میں 137 رنز ہی بنا سکی۔ انضمام الحق 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہمایوں نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

 زلمی الیون کی طرف سے محمد عرفان اور بابر اعظم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اذان آفریدی اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

تماشائیوں کے مطابق  یہ میچ نہ صرف کرکٹ کا شاندار مظاہرہ تھا بلکہ ایک نیک مقصد کے لیے کھیلا گیا، جس نے کھیل کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کا  پیغام بھی دیا۔

تازہ ترین