ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: ایف اے، ایف ایس سی 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 92 فیصد Home / تعلیم,عوام کی آواز /

بنوں: ایف اے، ایف ایس سی 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 92 فیصد

سپر ایڈمن - 30/08/2025 93
بنوں: ایف اے، ایف ایس سی 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 92 فیصد

تعلیمی بورڈ  بنوں نے ایف اے، ایف ایس سی سال 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

 

پری میڈیکل گروپ میں عبدالمجید نے 1127 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسد خان اور رابیہ سعداللہ نے 1122 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ ملائکہ نورین نے 1109 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

پری انجینئرنگ گروپ میں فرمان اللہ (کیڈٹ کالج رزمک) نے 1056 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی، محمد نعمان نے 1045 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد طفیل نے 1039 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

پری کمپیوٹر/جنرل سائنس گروپ میں ثاقب اللہ (گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2) نے 1100 نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، عبداللہ خان نے 1084 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد ناصر خان نے 1059 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

 

مجموعی طور پر 34 ہزار 958 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 32 ہزار 88 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 92 فیصد رہا۔

 

کنٹرولر امتحانات محمد فاروق خان کے مطابق نتائج میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مرتب کئے گئے ہیں۔