ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کوہاٹ : پولیس وین پر فائرنگ، ایک افسر شہید، دو اہلکار زخمی Home / جرائم,عوام کی آواز /

کوہاٹ : پولیس وین پر فائرنگ، ایک افسر شہید، دو اہلکار زخمی

سپر ایڈمن - 30/08/2025 194
کوہاٹ : پولیس وین پر فائرنگ، ایک افسر شہید، دو اہلکار زخمی

کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے درملک پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں  پی ایس آئی افسر موقع پر شہید ہوگئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

 

زخمی اہلکاروں کی شناخت شفقت محمود اور یاسر خان کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔