خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میدان زخہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک حوالدار شہید اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے 26 ایف ایف بٹالین کے پڑاک بنگلہ ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں حوالدار ارشد موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ کم از کم 6 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں حوالدار ذبیح اللہ، سپاہی اویس، ریاض بلوچ، ساجد، عابد، حیات اور عاصم شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔