پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی 20 سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔
سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق کھیلا جائے گا۔
ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی جس میں تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔
میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلما ن آغا نے کہا کہ ٹیم کی تیاری مکمل ہے، سابق کھلاڑیوں کی آراء سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ اگرچہ کئی ماہ سے ٹی 20 ٹورنامنٹس کھیلنے کا موقع نہیں ملا تاہم ٹیم میدان میں کارکردگی دیکھانے کے لیے پرعزم ہے۔
سہ ملکی سیریز میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 2، 2 میچز کھیلیں گی جبکہ فائنل مقابلہ 7 ستمبر کو شارجہ میں ہی ہوگا۔