ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس اہلکار شہید Home / جرائم,عوام کی آواز /

بنوں: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس اہلکار شہید

سپر ایڈمن - 29/08/2025 178
بنوں:  دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس اہلکار شہید

 احسان اللہ خٹک

 

 تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے کمانڈو پولیس اہلکار شاہ ریاض شاہ کو شہید کردیا۔

 

پولیس رپورٹ کے مطابق شہید اہلکار ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد پولیس لائن سے موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں ممش خیل جارہے تھے کہ بنوں میرانشاہ روڈ پر گل زمان مسجد کے قریب دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

 

یاد رہے کہ چند روز قبل تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس اہلکار جاوید اور رافید کے گھر پر حملہ کیا تھا جس میں رافید کو شہید جبکہ جاوید کے بیٹے کو اغواء کرلیا گیا تھا۔

 

پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کو علاقے سے نکل جانے کی وارننگ دی گئی ہے بصورت دیگر سہولتکاروں اور دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

 دوسری جانب پولیس کے مطابق متعدد دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے گھروں کو مسمار کردیا گیا ہے جبکہ کئی دہشتگردوں کو مارنے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔

 

گزشتہ رات بھی نامعلوم دہشتگردوں نے ڈومیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔